مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ 180 امریکی شہری داعش میں شامل ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکی خفیہ اطلاعات کے مطابق شام اور عراق میں 20 سے 30 ہزآر تک غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جا ارنسٹ نے یورپی جوانوں کے داعش میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شام اور عراق میں امریکہ داعش کی حمایت اور انیھں جدید ہتھیار ترکی اور سعودی عرب کے ذریعہ فراہم کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2015 - 10:17
امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق 180 امریکی شہری داعش میں شامل ہیں۔