پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں باچاخان چوک کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلہ سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں باچاخان چوک کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلہ سے ہے۔ اطلاعات مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سرکلرروڈ، مشن روڈ، سورج گنج بازاراورملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد نے ہوٹل پر بیٹھے ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لیبلز