ترکی کے اخبار حریت نے فاش کیا ہے کہ ترک حکومت شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہی ہے اور اس سلسلے میں ہتھیاروں سے بھرےٹرکوں کی تصاویر بھی شائع کیں جبکہ ترکی کے صدر نے ترک اخبار حریت کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے اخبار حریت نے فاش کیا ہے کہ ترک حکومت شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہی ہے اور اس سلسلے میں ہتھیاروں سے بھرےٹرکوں کی تصاویر بھی شائع کیں جبکہ ترکی کے صدر نے ترک اخبار حریت کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے شام میں دہشت گردوں کو اسلحہ کی فراہمی کےدعوے کے حوالے سے تصاویر شائع کرنے پر اپوزیشن کے اخبار حریت اور اس کے مدیر کےخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت میں فوجداری درخواست دائر کردی’ جمعہ کو اخبارکی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں دکھا یا گیا ہے کہ ملکی خفیہ ایجنسی کے ٹرکس شام میں دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی میں مددکررہے ہیں۔اخبارکے مطابق یہ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ ترکی شام میں داعش دہشت گردوں کو مسلح کررہاہے۔

لیبلز