عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے قبل ہزاروں یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں کے طلباء نے بدھ کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
4 نومبر، یوم طلباء اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔
خٰیال رہے کہ ایرانی کیلنڈر کے ماہ آبان کی 13 تاریخ جو اس سال 4 نومبر کو ہوگی، ایران میں یوم طلباء کے نام سے جانا جاتا ہے جو عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔ 44 سال قبل اسی دن ایرانی یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا تھا جو جاسوسی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ہر سال ایرانی اس واقعے کی یاد منانے کے لیے ملک بھر میں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ