ایران کے صوبہ سمنان میں مومنین نے صحرا میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کا روایتی رسم ادا کیا۔ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر عاشورا کے دن کربلا نہیں جاسکتے تو صحرا میں جاکر ماتم کرو۔

اس سال بھی محرم الحرام میں سمنان میں قدیم اور روایتی رسم کے مطابق عزاداران حسینی نے صحرا کا رخ کیا اور عزاداری برپا کی۔ مومنین کی کثیر تعداد نے صحرا کی دھوپ میں عزاداری کرکے جناب سیدہ کونین کو ان کے لال کا پرسہ دیا۔ مجلس سے پہلے دعا پڑھی گئی۔ خطابت کے بعد نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha