معروف ایرانی باڈی بلڈر ہادی چوپان جنہوں میں امریکہ میں ہونے والے 2022 مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا، آج وطن واپسی پر شیراز کے ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شیراز ایئرپورٹ پر ہادی چوپان کے استقبال کے لئے عوام کا جم غفیر موجود تھا جبکہ اس موقع پر صوبائی حکام نے بھی عوام کے شانہ بشانہ اپنے قومی ہیرو کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ 

خیال رہے کہ ہادی چوپان اب تک انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (IFBB) مقابلوں میں کئی بار حصہ لے چکے ہیں اور مختلف ٹائٹل جیتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مسٹر اولمپیا 2019 میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ 2020 میں چوتھے نمبر پر رہے تھے اور 2021 میں بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ 2022 مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیتنے پر ہادی چوپان کو 4 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha