-
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار، صہیونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
اسلام آباد معاہدے میں لبنان کے محاذ پر مکمل جنگ بندی ایران کی بنیادی شرط تھی، اسرائیلی حملوں اور لبنانی شہریوں کی شہادت کے بعد تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسٹریٹجک مقامات پر میزائل حملے کیے۔
-
صحافی کے سخت سوالا پر ٹرمپ برہم، انٹرویو ادھورا چھوڑ کر نکل گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران صحافی کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف میڈیا اداروں پر سخت تنقید کی بلکہ اپنا مائیکروفون پھینک کر انٹرویو بھی ادھورا چھوڑ دیا۔
-
حزب اللہ، حماس اور غزہ کے خلاف نتن یاہو کی گیدڑ بھبکیاں
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاهو نے کابینہ اجلاس میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل مختلف محاذوں پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ میں حماس کے خلاف دباؤ مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
-
نیتن یاہو کی جنگی پالیسی اسرائیل کے زوال کو تیز کر رہی ہے، صہیونی میڈیا
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے لبنان میں بڑھتے فوجی نقصانات اور حزب اللہ کے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ جنگی حکمت عملی اسرائیل کو کامیابی نہیں دلائے گی بلکہ داخلی اور اسٹریٹجک بحران کو مزید گہرا کرے گی۔
-
ایک بچے کی موت پوری انسانیت کی موت کے مترادف ہے، علی اکبر ولایتی
رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے جنگوں میں معصوم بچوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک بچے کی جان کا ضیاع پوری انسانیت کے بچوں کے ضیاع کے برابر ہے۔
-
جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کا بیروت کے جنوبی مضافات پر حملہ
غاصب اسرائیلی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے (ضاحیہ) پر فضائی حملہ کیا۔
-
شام کے شہر قنیطرہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری، پانچ شامی شہری گرفتار
شامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے صوبہ قنیطرہ کے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر پانچ شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ علاقے میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے تسلسل پر مقامی آبادی میں بے چینی اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔
-
پاکستانی وزیرِ داخلہ کی عراقچی سے ملاقات، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال
سید محسن نقوی تہران میں اعلی ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران رہبرِ انقلاب کے لیے خصوصی پیغام بھی ساتھ لائے، ملاقاتوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
-
اسرائیل کی جانب سے امریکی اعلی حکام کی جاسوسی کی نئی تفصیلات منظر عام پر
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر اعلی امریکی عہدیداروں کی نگرانی اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی محکمۂ دفاع نے خطرے کی سطح بڑھا دی ہے۔
-
امریکی متضاد موقف مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی مؤقف کو متضاد اور غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
-
اسرائیل نے لبنان کے گنجان آباد علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویڈیوز اور تصاویر سے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے دوران سفید فاسفورس کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
-
تائیوان کے مشرقی سمندری علاقے میں چین کا خصوصی قانون نافذ کرنے کا آپریشن
چین نے کہا ہے کہ جاپان اور فلپائن کی جانب سے تائیوان کے مشرق میں سمندری حدود کے تعین کے لیے مذاکرات کے اعلان سے اس کی خودمختاری اور بحری حقوق کو نقصان پہنچا، جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔
-
پاکستان کا خصوصی مکتوب رہبر انقلاب کے نام، عراقچی کے حوالے
پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے ملک کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
-
برکس ممالک عالمی توانائی نظام کو زیادہ منصفانہ بنانے میں کردار ادا کریں، ایران
ایران نے برکس کے اراکین پر زور دیا ہے کہ توانائی کو سیاسی دباؤ کے بجائے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے اور عالمی توانائی کی سیکورٹی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔
-
گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابی دنگل سج گیا، 24 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری
گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
-
موساد میں اقتدار کی کشمکش شدت اختیار کرگئی؛ نئے سربراہ نے اہم نائب کو برطرف کر دیا
اسرائیلی ذرائع کے مطابق موساد کے نئے سربراہ رومن گافمن نے اپنے نائب اور سابق سربراہ کے قریبی ساتھی کو عہدے سے ہٹا دیا، جسے ادارے کی قیادت سنبھالنے کے لیے مضبوط ترین امیدواروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
-
جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی افسر ہلاک؛ جنگ بندی کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والا ایگوز یونٹ کا ایک افسر دم توڑ گیا، جس کے بعد لبنان میں جنگ بندی کے بعد ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
-
ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو وسعت دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
-
حزب اللہ کے ڈرون اسرائیلی فوج کے لیے غیر معمولی چیلنج بن گئے، اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے بارود بردار چھوٹے ڈرونز کے خلاف مؤثر دفاعی حکمت عملی تیار کرنے میں ناکامی سے اسرائیلی فوج کو گزشتہ کئی دہائیوں کے سب سے پیچیدہ عسکری چیلنج کا سامنا ہے۔
-
جوہری تنصیبات پر حملے؛ ایران کا آئی اے ای اے سے مذمت اور فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ
ایران نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ان حملوں کو عالمی قوانین اور جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے جوہری تنصیبات پر ہر قسم کے حملوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا۔