16 نومبر، 2008، 12:27 PM

ٹریفک حادثہ

پاکستان کے خیر پور ضلع میں ٹریفک حادثہ میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے خیر پور ضلع میں ٹریفک حادثہ میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے ضلع خیرپور میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع خیرپور میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر ضلع خیر پور کے علاقے رانی پور میں ہنگورجہ کے قریب دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں ۔جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئےخیر پور اور رانی پور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

News ID 783916

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha