مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے شہر البیاض میں صہیونی فوجی اہلکاروں اور گاڑیوں کو میزائل اور مارٹر حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقاومتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی فوج کی نقل و حرکت اور فوجی گاڑیوں کے اجتماع کو شہر البیاض کے علاقے میں دشمن اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماع کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے صہیونی حکومت کی جانب سے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، جبکہ حزب اللہ نے ان خلاف ورزیوں کے جواب میں مختلف فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ