21 اپریل، 2026، 4:17 PM

ایرانی وفد اسلام آباد نہیں گیا، دورہ پاکستان سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

ایرانی وفد اسلام آباد نہیں گیا، دورہ پاکستان سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

ایرانی سرکاری میڈیا نے وفد کی اسلام آباد روانگی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ اب تک ایران کا کوئی بھی وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد نہیں گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے روز سے مختلف بین الاقوامی اور علاقائی ذرائع ابلاغ مسلسل ایسی خبریں نشر کرتے رہے جن میں ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد کا دعوی کیا گیا۔ بعض رپورٹس میں تو یہاں تک کہا گیا کہ ایرانی وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات کا وقت بھی طے ہوچکا ہے تاہم یہ تمام اطلاعات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے واضح اور مستقل موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں اور عہد شکنی کے ماحول میں مذاکرات کو قبول نہیں کرتا۔ ایرانی مؤقف کے مطابق مذاکرات میں مزید شرکت کا انحصار امریکہ کے رویے اور پالیسی میں تبدیلی پر ہوگا۔

News ID 1938974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha