22 فروری، 2026، 7:12 PM

آغاز ماہ رمضان سے اب تک مغربی کنارے میں 100 سے زائد گرفتاریاں

آغاز ماہ رمضان سے اب تک مغربی کنارے میں 100 سے زائد گرفتاریاں

فلسطینی اسراء مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسراء مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فورسز نے ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 100 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مرکز نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب صہیونی حکام نے ماہ رمضان کے دوران فوجی کارروائیوں میں شدت لانے کا اعلان کیا تھا۔ گرفتاریوں کا سلسلہ مغربی کنارے کے بیشتر صوبوں بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں جاری رہا۔

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی افواج کی جانب سے فیلڈ تفتیش اور چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ اقدامات اجتماعی انتقامی کارروائیوں کے زمرے میں آتے ہیں، جو فلسطینی معاشرے کے تمام طبقات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مرکز نے مزید کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی تعداد تقریباً 22 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں فلسطینی اسراء کے خلاف مبینہ مظالم کا بھی ذکر کیا گیا، جن میں شدید تشدد، منظم ٹارگٹڈ قتل، اہل خانہ کو یرغمال بنانا، گھروں کی مسماری، املاک کی ضبطی، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، انسانی ڈھال کے طور پر استعمال اور ماورائے عدالت ہلاکتیں شامل ہیں۔

مرکز کے مطابق حالیہ جرائم دراصل دہائیوں سے جاری قابضانہ پالیسیوں کا تسلسل ہیں، تاہم غزہ میں جاری جنگ کے بعد ان اقدامات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1938200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha