مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار صلح صرف انصاف اور منصفانہ اصولوں پر قائم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ السیسی نے کہا کہ پائیدار امن و استحکام صرف ایک عادلانہ اور جامع صلح سے ممکن ہے۔
مصری صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور اس عمل کا آغاز، جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم درست سمت میں پائیدار صلح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
السیسی نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ نے 1970 کی دہائی سے جو امن نظام خطے میں استحکام کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک کے طور پر قائم کیا ہے، اس کی حفاظت ناگزیر ہے اور اس کے دائرے کو صرف انصاف اور خطے کی اقوام کے حقوق کی ضمانت کے ساتھ ہی وسعت دی جا سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ