10 جون، 2025، 9:07 PM

غزہ کی مزاحمت کا صیہونی ٹینک پر حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی+ ویڈیو

غزہ کی مزاحمت کا صیہونی ٹینک پر حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی+ ویڈیو

مزاحمتی فورسز نے غزہ میں قابض صیہونی افواج پر نئے حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کے نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

 القدس بریگیڈ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جو خان ​​یونس کے علاقے میں المہاجرین سکول کی طرف بڑھ رہا تھا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے اسرائیلی فوجیوں پر کئی بیرل بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ 

اسی دوران صیہونی میڈیا نے ایک حملہ آور ٹینک پر مزاحمتی فورسز کے حملے کا منظر دکھایا ہے۔

News ID 1933342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha