30 مئی، 2025، 7:28 PM

ایرانی قوم یورینیم افزودگی کو روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، امام جمعہ قم

ایرانی قوم یورینیم افزودگی کو روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، امام جمعہ قم

قم کے امام جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ وہ ایٹمی افزودگی کو روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے  نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ آج بانی انقلاب امام خمینی کی رحلت کو 36 سال ہوئے ہیں، ہمیں رہبر معظم انقلاب کے راستے پر گامزن رہنا چاہیے۔
 
انہوں نے غزہ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ غزہ میں بھوک اور اسرائیلی بمباری کے مناظر نہایت درناک ہیں، صیہونی حکومت نے غزہ کے شمال اور جنوب پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور ہر روز اس کے ظلم و ستم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 قم کے امام جمعہ نے حالیہ جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا ہے اور جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پہلے فرمایا تھا کہ "ہم نہ تو مایوس ہیں اور نہ ہی پر امید" اور آج امریکہ مذاکرات میں ایران کے جوہر پروگرام کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ایرانی قوم یورینیم افزودگی کو روکنے کی اجازت نہیں دے گی۔

News ID 1933081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha