22 فروری، 2025، 4:21 PM

چابہار ہاؤسنگ اتھارٹی کی عمارت میں دھماکہ، جیش العدل نے ذمہ داری قبول کی

چابہار ہاؤسنگ اتھارٹی کی عمارت میں دھماکہ، جیش العدل نے ذمہ داری قبول کی

زاہدان کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق آج صبح ساڑھے دس بجے چابہار ہاؤسنگ اتھارٹی کی عمارت میں ہونے والےبم دھماکے سے اس کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے چابہار میں ہاؤسنگ اتھارٹی کی بلڈنگ میں بم  دھماکہ ہوا۔ زاہدان کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق 

یہ واقعہ صبح 10:30 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں عمارت کے کچھ حصے تباہ ہوگئے تاہم ابھی تک کسی  جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سیکورٹی ایجنسیاں اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اس وقت چابہار شہر میں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

ادھر دہشت گرد گروہ جیش العدل نے ایک بیان جاری کرکے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  

سیستان و بلوچستان کی اسلامی انقلاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے مہر نامہ نگار کو بتایا کہ آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے چابہار ہاؤسنگ اتھارٹی کی عمارت پر حملہ کرکے ملازمین اور شہریوں کو نکالا اور بلڈنگ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔

News ID 1930573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha