4 نومبر، 2023، 2:19 PM

حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

لبنانی حزب اللہ کی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ کی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں الجرداح، حدب البستان اور جل العلم کو نشانہ بنایا۔

لبنانی حزب اللہ فورسز کے یہ حملے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں کی طرف راکٹ فائر کرکے کیے گئے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب غاصب صیہونی فوج نے لبنان کے جنوب میں البونہ علاقے کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

لبنان کی سرحدوں پر واقع راس الناقورہ پر قابض فوج کی جانب سے مارٹر حملے بھی کئے گئے۔

المیادین کی خبر کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے البونہ اور الناقورہ کے علاقوں پر پروازیں اور یارین کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی۔

News ID 1919813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha