18 مئی، 2023، 8:56 AM

شامی صدر بشارالاسد جدہ میں عرب لیگ کانفرنس میں شریک ہوں گے

شامی صدر بشارالاسد جدہ میں عرب لیگ کانفرنس میں شریک ہوں گے

22 رکنی تنظیم عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہورہا ہے جس میں 12 سال کے طویل عرصے کے بعد شام بھی شرکت کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد عرب لیگ کانفرنس سے پہلے ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیث، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف نے شام کا عرب لیگ کے اجلاس میں خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ 22 رکنی تنظیم عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہورہا ہے جس میں 12 سال کے طویل عرصے کے بعد شام بھی شرکت کرے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس سلسلے میں شام کو رسمی دعوت نامہ بھیجا تھا۔ عرب لیگ کے بانی رکن شام کو رکن ممالک نے دمشق کی جانب سے شامی اپوزیشن کے خلاف مبینہ کاروائیوں کی وجہ سے تنظیم کی رکنیت سے 2011 میں معطل کیا تھا۔ شامی حکومت نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حکومت مخالف جماعتوں کو غیر قانونی اور شرپسند قرار دیا تھا۔

ریاض اور دمشق نے ایک عشرے تک روابط معطل کرنے کے بعد مذاکرات کرکے مارچ میں باہمی تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اپریل میں سعودی وزیرخارجہ نے دمشق میں صدر اسد سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ ایران اور روس کے تعاون سے شامی فوج نے ملک میں جاری دہشت گردی اور شدت پسند گروہوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پورے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا ہے۔

News ID 1916540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha