31 اگست، 2022، 1:29 AM

پاکستانی عالم دین 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے

پاکستانی عالم دین 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ میرند خان رند میں مقامی عزاداروں کی جانب سے ایس یو سی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مجلس عزا سے خطاب کی دعوت دی گئی تھی، تاہم شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جمع ہونے والے سیلابی پانی کی وجہ سے امام بارگاہ تک پہنچنے کے راستے میں شدید مشکلات درپیش تھیں، تاہم سیلابی پانی کے باوجود علامہ ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ پہنچ کر مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News ID 1912212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha