مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا لیکن پائلٹ بچ گیا ہے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع امیٹھی میں قائم اندرا گاندھی راشٹریا اڑان اکیڈمی کے تربیتی طیارے کو حادثہ پیر کو سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ایئر کرافٹ Zlin 242L کو ٹرینی پائلٹ جے چاولہ اڑا رہی تھی جو حادثے کے وقت بحفاظت ایجیکٹ کرگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرینی پائلٹ اس حادثے میں مکمل محفوظ رہی ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا لیکن پائلٹ بچ گیا ہے۔
News ID 1894768
آپ کا تبصرہ