مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے القاعدہ کے اہم کماںڈر عقبہ بن نافع کو ہلاک کردیا ہے ۔ تیونس کے ذرائع کے مطابق القاعدہ کے کمانڈر کو ملک کے مغرب میںو اقع القصرین علاقہ میں ہلاک کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ے محمد زکری نے کہا کہ القاعدہ کے دہشت گرد عقبہ بن نافع کو الجزائر کی سرحد کے قریب القصرین کے پہاڑی علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔
تیونس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے القاعدہ کے اہم کماںڈر کو ہلاک کردیا ہے ۔
News ID 1894745
آپ کا تبصرہ