مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزير اعظم کے ساتھ گفتگو میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون کو گراکر غلطی کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی ڈرون کو بین الاقوامی سمندری حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق آرکیو 4 گلوبل ہاک ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کررہا تھا، جسے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ادھراقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ امریکی ڈرون کو متعدد بار خبردار کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا جسے ایرانی سپاہ نے نشانہ بنا کر سرنگوں کردیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر کیو 4 گلوبل ہاک طیارہ بڑا قیمتی اور پیشرفتہ طیارہ ہے جس کی مالیت 220 ملین ڈالر ہے اور جو امریکہ کے اہم ہتھیاروں میں شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ