29 اپریل، 2019، 6:43 PM

پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکہ اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات

پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکہ اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات

امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلزنے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور افغان امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاسکتانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلزنے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور افغان امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات شروع ہوئے جن میں دو طرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1890117

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha