مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ چینی نائب وزیر تجارت وانگ شوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین ٹیرف میں کمی کیلئے کام کررہے ہیں، تجارتی مذاکرات میں طے کیا جانے والا ٹریڈ میکنیزم شفاف اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ وانگ شوان نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ میں ایک دوسرے پر عائد ٹیرف فائدہ مند نہیں۔
چین کا کہنا ہے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔
News ID 1888723
آپ کا تبصرہ