17 فروری، 2019، 9:13 PM

محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوگئے، عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ سعودی ولی عہد سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے، ان کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔ سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز،  سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک باکس سیکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہے، فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات کیے گئی ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی پولیس، سیکیورٹی ڈویژن پولیس، اسپیشل برانچ، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے مجموعی طور پر 3 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ آپریشنل پولیس اور سیکیورٹی ڈویژن پولیس 1200 ، 1200 جب کہ اسپیشل برانچ کے 50 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس 250 کے افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ علاوہ ازیں باقی رینجرز اور وفاقی پولیس کے گشت اسکواڈز شہر بھر اور ریڈ زون سے ملحقہ علاقوں  میں مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ خصوصی ٹریفک پلان کے تحت ریڈ زون اوراسلام آباد ایکسپریس وے سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

News ID 1888182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha