مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا۔
ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاکستانی بحریہ نے فروری 2019 میں پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے متعلق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بریف کیا۔
ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔
آپ کا تبصرہ