مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان نے سہ فریقی اجلاس میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں شام میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ روس ، ایران اور ترکی کے فوجی سربراہان کا سہ فریقی اجلاس روس کے شہر سوچی میں کل سے جاری ہے ۔ کل روس اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات ہوئی جبکہ آج روس، ایران اور ترکی کے صدور کے درمیان ملاقات اور گفتگو ہوگي۔
شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو
ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان نے سہ فریقی اجلاس میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1876834
آپ کا تبصرہ