مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے رہنما نے عدالت میں ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہی مصر کا قانونی اور جمہوری صدر ہوں۔مصر کے سابق صدر نے عدالت کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میں مصر کا قانونی صدر ہوں میں اس عدالت کو قبول نہیں کرتا کیونکہ اسے موجودہ حکام نے تشکیل دیا ہے ۔مرسی نے کہا کہ وہ اس عدالت کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور وہی مصر کے قانونی صدر ہیں۔ واضح رہے کہ مصری صدرمحمد مرسی آجکل جیل میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مصری صدر کو جیل میں بھیجنے اور مصر کے صدارتی منصب سے ہٹانے میں سعودی عرب نے اپنا مال و زرخوب استعمال کیا اور اخوان المسلمین کے رہنما کو صدارتی عہدے سے ہٹانے میں سعودی عرب نے مصری فوج کی بڑے پیمانے پر مالی مدد یا رشوت فراہم کی۔
مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے رہنما نے عدالت میں ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہی مصر کا قانونی اور جمہوری صدر ہوں۔
News ID 1861687
آپ کا تبصرہ