مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ستارہ جنوب تجارتی مرکز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اس حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں فائربریگیڈ نے 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلی اہلکار کے مطابق آگ لگنے کے علل و اسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
![بندرعباس کے ایک تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق بندرعباس کے ایک تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق](https://media.mehrnews.com/d/2015/07/30/3/1780060.jpg?ts=1486462047399)
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ستارہ جنوب تجارتی مرکز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
News ID 1857010
آپ کا تبصرہ