مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں ایک جنونی شخص نے بیوی سمیت 6 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کے شہر اکیٹ پیک میں ایک جنونی شخص نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کیا اور 6 بچوں کا گلا گھونٹ کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق گھرسے عورت کی لاش ملی ہے جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے جب کہ مرنے والے 6 بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے خودکشی کرنے والا شخص والا فوجی اہلکار بتایا جاتا ہے۔
![میکسیکو میں ایک شخص نے بیوی اور 6 بچوں کو قتل کردیا میکسیکو میں ایک شخص نے بیوی اور 6 بچوں کو قتل کردیا](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2008/08/381333.jpg)
مہر نیوز/26 دسمبر/ 2014 ء : میکسیکو میں ایک جنونی شخص نے بیوی اور 6 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔
News ID 1846871
آپ کا تبصرہ