17 نومبر، 2013، 5:02 PM

چین کے صوبے سنکیانگ میں ایک تھانے پر حملے سے 11 افراد ہلاک

چین کے صوبے سنکیانگ میں ایک تھانے پر حملے سے 11 افراد ہلاک

مہر نیوز/17 نومبر/2013ء: چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں ایک تھانے پر حملہ کرنے والے نو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں ایک تھانے پر حملہ کرنے والے نو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔  یہ حملہ کاشغر کے نزدیک باچو کاؤنٹی کے علاقے سریکبویا میں سنیچر کو پیش آیا اور اس میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور کلہاڑیوں اور چاقوؤں سے مسلح تھے اور حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔سنکیانگ میں نوے لاکھ ایغور آباد ہیں جبکہ صوبے میں ہین چینی باشندوں کی اکثریت ہے۔

News ID 1830465

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha