9 ستمبر، 2013، 2:04 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

مہر نیوز/9ستمبر/2013ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کرنے کے بعد آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کرنے کے بعد آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ظریف نے نجف اشرف میں آیت اللہ بشیر نجفی، اےحاق فیاض اور سعید حکیم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ بغداد میں عراق کے اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد نجف اشرف پہنچے جہان انھوں نے حضرت علی علیہ السلام کی روضہ پر حاضر ہوکر مولائے کائنات کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

News ID 1827605

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha