18 فروری، 2025، 2:40 PM

ایران اور لبنان اپنے فیصلے باہمی مفادات کے مطابق کریں گے، تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، مہاجرانی

ایران اور لبنان اپنے فیصلے باہمی مفادات کے مطابق کریں گے، تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، مہاجرانی

ایرانی حکومت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کے بارے میں فیصلے دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے اور کسی تیسرے فریق کو مداخلت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے ساتھ ہمارے باہمی مفادات ہیں، قدرتی طور پر، ہم کسی تیسرے ملک کو ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لبنان کی نئی حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کے ایما پر ملک میں ایران کی پروازوں پر پابندی لگائی ہے، جس پر لبنان کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

News ID 1930452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha