23 اکتوبر، 2012، 2:19 PM

جنرل حسین سلامی

حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے استکبار کو لرزہ بر اندام کردیا ہے

حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے استکبار کو لرزہ بر اندام کردیا ہے

مہر نیوز/ 23 اکتوبر2012ء:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں ، نفسیاتی جنگ، ثقافتی یلغار اور فوجی دھمکیوں کے باوجود ایرانی قوم استقامت و پائداری کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے رضا کار فورس کی مشقوں کے دوران کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی اقتصادی پابندیوں ، نفسیاتی جنگ، ثقافتی یلغار اور فوجی دھمکیوں کے باوجود ایرانی قوم استقامت و پائداری کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ رضاکار فورس بحری ، بری ،فضائی اور اندرونی مشکلات کے مقابلے میں استقامت و پائداری کے ساتھ قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاع مقدس سے لیکر اب تک ہم نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے اور آج ایران ہر دور کی نسبت قوی اور مضبوط ہے انھوں نے کہا کہ یورپ کے خلاف کوئی اقتصادی پابندی نہیں اس کے باوجود یورپی ممالک اقتصادی بحران کا شکار ہیں ۔

جنرل سلامی نے کہا کہ  حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے اسرائیل پر پرواز کرکے سامراجی طاقتوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا ہے اور دشمن شام میں اس وقت شکست و ناکامی کا شکار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بسیج اور رضاکار فورس مستقبل کی امید اور مستضعفین کا سہارا ہیں۔

News ID 1726885

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha