مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والی کرامت نامی کشتی کو صہیونی فوجیوں نے غزہ کے ساحل پر محاصرے میں لے لیا ہے۔
الجزیرہ کے نامہ نگار عیاش الدراجی کی رپورٹ کے مطابق اس کشتی میں غزہ کے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لدا ہوا ہے اور اسرائیل جنگی کشتیوں نے کرامت نامی کشتی کو اپنے محاصر میں لے لیا ہے اسرائیلی فوجیوں نے کشتی میں سوار افراد کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے اسرائیل فوجیوں کے حکم کو تسلیم نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برس بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والی آزادی نامی کشتی پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے ۔
آپ کا تبصرہ