یمنی فوج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین پر تیسری مرتبہ حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج ے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ گرچہ امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنا رہا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یمنی فوج واشنگٹن کے جرائم کے سامنے خاموش رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر سے گزرنے کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔

یحیی سریع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسرا حملہ تھا جو دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف مسلسل جاری رہنے والی ہماری کارروائیوں کا حصہ ہے۔

یمنی فوج کا مؤقف ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ کا محاصرہ جاری رکھے گی، کشتیوں اور مقبوضہ علاقوں پر حملے بھی جاری رہیں گے۔