مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت کئی مراحل میں دونوں طرف سے قیدیوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
آج اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ انجام پائے گا جس میں فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ صہیون ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں زکریا زبیدی، احمد برغوثی، وائل قاسم اور محمود عطا اللہ جیسے مشہور فلسطینی قیدی آزاد ہوں گے۔
یہ افراد 120 قیدیوں کے گروپ کا حصہ ہیں جنہیں عمر قید کی سزا دی گئی تھی اور آج ان کی رہائی متوقع ہے۔
دوسری جانب حماس نے ان صہیونی خواتین قیدیوں کے نام اسرائیلی طرف کو فراہم کیے ہیں جو دوسرے مرحلے میں آزاد کی جائیں گی۔
اس تبادلے کے دوران اسرائیل 180 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، جن میں سے 90 افراد ایسے ہیں جنہیں عمر بھر قید کی سزا دی گئی ہے۔