شام پر قابض دہشت گرد تکفیری تنظیم کے سربراہ نے صدر ٹرمپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض دہشت گرد گروپ تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا 47 واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

الجولانی نے کہا کہ گزشتہ دہائی شام کے لیے بے شمار مصائب لے کر آئی ہے۔ امید ہے کہ ٹرمپ کے دور میں شام اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

دمشق پر دہشت گرد تکفیری گروپ کے قبضے کے بعد دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے نام نہاد ممالک نے تکفیری گروپ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے دمشق کے ساتھ رابطے قائم کیے ہیں۔