مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ حماس کو فوجی حملوں سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ ہماری معلومات کے مطابق جتنی تعداد میں حماس کے افراد شہید ہوئے ہیں، اتنی ہی تعداد میں نئے افراد اس میں شامل ہوئے ہیں۔
بلینکن نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے اجلاس میں کہا کہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور غزہ کی صورتحال نے اسرائیل کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرق وسطی میں ایک نیا نقشہ پیش کرنا ہے۔ گزشتہ سال امریکہ نے اسرائیل کو 25 ارب ڈالر کی امداد دی تھی۔
بلینکن نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ اور دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ایک حتمی فارمولے پر پہنچ چکے ہیں۔ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو اسے فلسطینی حکومت کے حوالے کرے گی۔ غزہ میں ایک عارضی سیکیورٹی فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں اتحادی ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کے تصدیق شدہ افراد شامل ہوں گے۔