صہیونی فوج کے نائب سربراہ نے غزہ کے بحرانی حالات کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس کے خلاف کاروائی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد صہیونی حکومت اور مسلح افواج شدید بحران کا شکار ہیں۔ گذشتہ کچھ مہینوں سے سیاسی اور عسکری کے استعفوں سے اس حقیقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق صہیونی فوج کے نائب سربراہ امیر برعام نے آرمی چیف ہرٹزی ہالیوی سے درخواست کی ہے کہ ان کی مدت ملازمت آئندہ ماہ کے آخر تک ختم کی جائے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو داخلی اور خارجی بحرانوں کا سامنا ہے تاہم استعفے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔