ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کروشیا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کروشیا کے ہم منصب گردان گرلیج کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران عراقچی اور گردان گرلیچ رادمان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر مشاورت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ایران کروشیا سمیت مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی ترجیح دیتا ہے۔

اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیلفونک گفتگو کے دوران موجودہ علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔