عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی ایران آمد پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی ایران آمد پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم شیاع السودانی ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے ہیں جہاں سعدآباد کمپیلس میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

سعدآباد پیلس میں وزیر اعظم شیاع السودانی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔