مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ آج صبح ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اس سفر کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عراقی وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورت حال پر مشاورت کے سلسلے میں ہوگا۔