صہیونی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کے لئے ایندھن، پانی اور غذا کے ذخائر کو تباہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے آٹھ ارکان نے وزیر جنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں پانی، خوراک اور ایندھن کے ذرائع کو تباہ کرنے کا حکم جاری کریں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی کو اس کے رہائشیوں سے خالی کرائے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام کی فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کی ایک طویل تاریخ ہے گذشتہ 15 مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کا سلسلہ عروج پر ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی ادارے امریکہ اور صہیونی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے کسی قسم کی مداخلت اور فلسطینیوں کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔