یاد رہے کہ 9 دی (۳۰ دسمبر) کی قومی بیداری ان دنوں اور ملک گیر عوامی ریلیوں کی یاد دلاتی ہے جب 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد ملک کے بعض شہروں میں فسادات کروانے کی کوشش کی گئی اور اعتراضات کی آڑ میں اسلامی نظام اور مذہبی مقدسات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ در نتیجہ ملک بھر میں غم و غصے کی لہر ڈور گئی اور عوام نے ملک گیر ریلیاں نکال کر انقلاب، نظام اور اسلام کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کا اظہار کیا۔
ایرانی سیاسی کلینڈر میں اس دن کو خاص اہمیت سے دیکھا جاتا ہے اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھا جاتا ہے۔
اس سال بھی دارالحکومت میں تہران کے عوام نے ایک مرتبہ پھر انقلاب، نظام اور اسلام سے اپنے میثاق کی تجدید کی۔