شام میں تکفیری دہشت گردوں کے مظالم میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شامی عوام میں ہجرت کی شرح بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ادارے نے المعلومہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام پر تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے قبضے کے بعد عوام پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے اور عالمی ذرائع ابلاغ کی اکثریت تکفیری تنظیم کے سرغنہ ابومحمد الجولانی کی حمایت کرتی ہے اسی وجہ سے جنایات کہ تفصیل سامنے نہیں آرہی ہیں۔

غیر جانبدار ذرائع نے کہا کہ شام کے باشندوں کے خلاف قتل، گرفتاری، لوٹ مار اور چوری جیسے اقدامات بڑھ رہے ہیں، جو الجولانی کے عناصر کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ شام کے مختلف شہروں سے شہریوں کا ہمسایہ ممالک خاص طور پر لبنان کی طرف ہجرت کی شرح 70 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔