اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2024 - 16:12

ایرانی صدر اسلامی ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیشکیان کچھ ہی دیر پہلے آٹھ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 11 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوگئے ہیں۔

ای سی او کا گیارہواں سربراہی اجلاس جمعرات (20 دسمبر) کو ہوگا جس میں آٹھ ممالک کے صدور شرکت کریں گے۔