مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی فورسز شام میں داخل ہوکر دارالحکومت کے نزدیک پہنچ گئی ہیں۔
چینل کے رپورٹر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حینہ گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ خان الشیخ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ اسرائیلی ٹینک قطنا شہر سے تین کلومیٹر اور دمشق سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود دہشت گرد گروپوں نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔