مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ علی رضا بیات نے کہا ہے کہ اس وقت کوئی ایرانی زائر شام میں موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں کے دوران کوئی ایرانی زائر کاروان یا ذاتی طور پر شام میں زیارت کے لئے نہیں گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تکفیریوں کے قبضے کے بعد شام میں ایرانی شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔
یاد رہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کرکے صدر بشار الاسد کی حکومت ختم کردی ہے جس کے بعد ہمسایہ ممالک سمیت پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
روس نے شام کے حالات کے بارے میں مذاکرات کے لئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔