عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ عراق اور شام کی سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے کہا کہ آرمی چیف عراق اور شام کے درمیان سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سرحد پر فوجی دستوں اور حشد شعبی کی موجودگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے ساتھ ہماری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

عراقی خبر رساں ذرائع نے بھی خبر دی ہے کہ شام کے ساتھ القائم بارڈر کراسنگ مکمل طور پر بند ہے اور عراقی سرحد محفوظ ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ عراق اور شام کے درمیان مشترکہ سرحد پر سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں اور سرحدی علاقوں میں تھرمل کیمرے بھی نصب کر دئے گئے ہیں۔