مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے مطابق شام میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے بارے میں روس، ایران اور ترکی کے درمیان ہماہنگی اور رابطے جاری ہیں۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں امن برقرار کرنے کے لئے آج ایران اور ترکی کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام کا ہمسایہ ملک ایک موقف پر باقی رہے اس حوالے سے ایران اور ترکی دونوں کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں تینوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات سے شام میں متحارب گروہوں کو واضح پیغام ملنا چاہئے۔
لاروف نے کہا کہ روس شام میں دہشت گردوں پر حملے جاری رکھے گا۔ ان کی طرف سے دہشت گرد نہ ہونے کے دعوے کافی نہیں۔